مشن امپا سبل 7 کے خطرناک ترین شو ٹ کی ویڈیو وا ئرل

Aug 23, 2021 | 19:26:PM
مشن امپا سبل 7 کے خطرناک ترین شو ٹ کی ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)ٹام کرور اکثر اپنی فلموں میں خطرناک اسٹنٹ کرچکے ہیں اور کئی مواقع پر تو ان کی زندگی بھی خطرے میں پڑگئی تھی۔ہا لی وڈ ادا کا ر ٹام کروز اور ڈائریکٹر مک کیری  مشن امپا سبل سیریز کی  نئی فلم کو ہر ممکن حد تک بہترین بنانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے ایک ٹرین کو تباہ کرنے کا شوٹ فلم میں شامل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشن امپوسبل 7 کے پلاٹ کے بارے میں ابھی کچھ زیادہ علم نہیں مگر ایسا کہا جارہا ہے کہ اس میں گزشتہ حصے کی کہانی آگے بڑھائی گئی ہے۔ نئے حصے کے لیے ٹرین کے انجن کے پہاڑی سے گرنے کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔

اس سین کو برطانیہ کے علاقے ڈربی شائر میں 20 اگست کو فلمایا گیا تھا اور مقامی فوٹوگرافر نے اسے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔رپورٹس کے مطابق ٹام کروز بھی اس موقع پر موجود تھے اور ہیلی کاپٹر سے انجن کے گرنے کا مشاہدہ کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مدرسے میں طالبہ سے زیادتی کے الزام میں مفتی گرفتار۔۔سنسنی خیز انکشافات

فوٹوگرافر جم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ '5 ماہ سے ہم نئی مشن امپوسبل فلم کے اس سین کا انتظار کررہے تھے جس میں ٹرین کو پہاڑی سے نیچے گرایا گیا، ٹام بھی وہاں موجود تھے'۔فوٹوگرافر نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے ٹام کروز کو خود ہیلی کاپٹر اڑاتے ہوئے دیکھا۔اس ٹرین انجن کو کچھ دن پہلے اس گاؤں میں پہنچایا گیا تھا اور اس سین کے لیے فلم کی ٹیم نے خصوصی طور پر ٹریک تیار کروایا تھا۔

گزشتہ سال ناروے میں اس فلم کی شوٹنگ کے دوران مداحوں نے ٹام کروز کو ایک ٹرین کی چھت پر بیٹھے ہوئے دیکھا تھا جو ایک اسٹنٹ کا حصہ تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by VillagerJim (@villagerjim)

یہ بھی پڑھیں:سا بق افغان آرمی چیف کے ملک چھوڑنے کی ایسی تصویر سا منے آگئی کہ آپ کی بھی ہنسی چھو ٹ جا ئے گی