پنجاب آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام، 50 ہزار ماہانہ وظیفہ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب میں حکومت نے انٹرن شپ پروگرام کے نئے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے بیچ کے لیے رجسٹریشن کھول دی گئی ہے، اس اقدام کا مقصد آئی ٹی گریجویٹس کو معروف کمپنیوں کے ساتھ منسلک کر کے انہیں عملی میدان میں آگے بڑھنے کا موقع دینا ہے۔
پروگرام کے منتخب امیدواروں کو 5 ماہ تک نمایاں آئی ٹی کمپنیوں میں کام کرنے کا موقع دیا جائے گا، جہاں وہ جدید ٹیکنالوجی سیکھنے کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنا سکیں گے اور مضبوط پورٹ فولیو تیار کریں گے، اس دوران حکومت کی جانب سے انہیں 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
امیدوار نے گزشتہ چار سال کے دوران آئی ٹی، کمپیوٹر سائنس یا متعلقہ شعبے میں ڈگری مکمل کی ہو،درخواست دہندہ کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل اور درست شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے،وظیفے کی ادائیگی کارکردگی اورایچ ای سی سے تصدیق شدہ ڈگری کی بنیاد پر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری
پروگرام کے چیئرمین فیصل یوسف کے مطابق یہ اقدام نوجوانوں کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع بڑھیں گے بلکہ صوبے کی ڈیجیٹل معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔