ڈنمارک میں2ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، متعدد افراد زخمی

Apr 23, 2026 | 11:25:AM
ڈنمارک میں2ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، متعدد افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈنمارک میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ حادثہ ایک مصروف ریلوے روٹ پر پیش آیا جس کے باعث ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی۔

رائٹرز کے مطابق ایمرجنسی سروسز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے تاہم حکام نے کسی ہلاکت کی فوری تصدیق نہیں کی۔

 ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ٹرینوں کے مسافروں کو بحفاظت نکالنے کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ پر تبادلہ خیال

حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں ابتدائی طور پر سگنلنگ سسٹم یا تکنیکی خرابی کو ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔