محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے انعقاد سے متعلق سفارتی کاوشوں پر بھی گفتگو ہوئی، وزیرداخلہ نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے کشیدگی میں کمی کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات
— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) April 23, 2026
ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے انعقاد کے حوالے سے سفارتی کاوشوں پر بھی بات چیت pic.twitter.com/CA7ylfcxWR
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تنازع کے دیرپا حل کے لیے سفارتی چینلز کا تسلسل ناگزیر ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کی جانب سے بھی مثبت پیشرفت سامنے آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسئلے کے حل کے لیے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ فریقین سفارتی اور پرامن حل کو موقع دیں گے۔
اس موقع پر امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں قیام امن اور تنازع کے حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر قبضہ کرنےکی ویڈیو جاری کردی