کرایہ دار اور مالک مکان کیلئے رجسٹریشن لازمی ورنہ جیل جائیں گے

Apr 23, 2026 | 09:04:AM
کرایہ دار اور مالک مکان کیلئے رجسٹریشن لازمی ورنہ جیل جائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہ رخ شاہ)سندھ میں رجسٹریشن نہ کروانے والے کرایہ داروں اورمالک مکان کے خلاف گھیراتنگ کردیاگیا۔
بغیر رجسٹریشن کے رہنا اب مہنگا پڑے گا کیونکہ کرایہ دار اور مالک مکان رجسٹریشن نہیں کرانے کی صورت میں جیل جائیں گے۔
سندھ میں عارضی رہائشیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع ساؤتھ پولیس نے 39 مقدمات درج کرلیے۔
ضلع ساؤتھ پولیس نے تمام مقدمات میں 54 افراد کو گرفتار کرلیا،سب سے زیادہ صدر پولیس نے 8 مقدمات میں 15 افراد کو گرفتار کیا،کلفٹن پولیس نے 8 مقدمات میں 10 افراد کو گرفتار کیاہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈیفنس پولیس نے بھی 8 افراد کو گرفتار کرلیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور ایران کشیدگی کے بعد مختلف ممالک میں پیٹرول کی قیمتوں پر کیا اثر پڑا؟جانیے
پولیس حکام کے مطابق کرایہ دار اور مالک مکان رجسٹریشن لازمی کرائیں۔
اس حوالے سے ایس ایس پی سائوتھ کاکہناہے کہ غیر رجسٹرڈ افراد کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔