پرائیویٹ عازمین حج، 10 ہزار کا اضافی کوٹہ صرف پاکستان کو نہیں ملا،سیکرٹری مذہبی امور کا انکشاف

Apr 23, 2025 | 18:34:PM
پرائیویٹ عازمین حج، 10 ہزار کا اضافی کوٹہ صرف پاکستان کو نہیں ملا،سیکرٹری مذہبی امور کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور  کو سیکرٹری مذہبی امور نے بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ نجی عازمین حج کے لئے 10 ہزار کا اضافی کوٹہ صرف پاکستان کو نہیں ملا۔انہوں نے بتایا ہے کہ حکم امتناع کے سبب ہم نے ہر چیز روک دی اور ہم نے پرائیویٹ آپریٹرز کی سعودی عرب میں آئی ڈی بھی بلاک کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا مولانا عطاء الرحمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں نمائندہ ہوپ نے بتایا کہ ہماری سعودی عرب میں آئی ڈی بلا کردی گئی۔ایسا کیوں کیا گیا۔؟اس سے ہمارا کام متاثر ہوا۔ جس پر سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ پرائیویٹ آپریٹرز نے  عدالت سے اسٹے لے لیا تھا۔حکم امتناع کے سبب ہم نے ہر چیز روک دی۔حکم امتناع پر ہی ہم نے پرائیویٹ اپریٹرز کی سعودی عرب میں آئی ڈی بھی بلاک کردی۔جس پر  کمیٹی کے ارکان نےجواب پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ آئی ڈی بند کرنے کی وجہ بتا رہے ہیں یا وضاحت دے رہے ہیں۔
 سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں سیکرٹری مذہبی امور نے انکشاف کیا کہ نجی عازمین حج کے لئے 10 ہزار کا اضافی کوٹہ صرف پاکستان کو نہیں ملا، بھارت اور بنگلہ دیش کو بھی اضافی حج کوٹہ دیا گیا۔بھارت کو 52 ہزار عازمین پر 10 ہزار اضافی کوٹہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری،ایف ای ڈی ختم