ایرانی صدر کا دورہ کراچی ، مخصوص روٹس پر موبائل سروس معطل

Apr 23, 2024 | 19:32:PM
ایرانی صدر کا دورہ کراچی ، مخصوص روٹس پر موبائل سروس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ کراچی کے دوران مخصوص روٹس پر موبائل سروسز معطل کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے موقع پر  وزارت داخلہ کی ہدایت پر کراچی کے مخصوص روٹس  پر موبائل سروسز معطل کر دی گئی ہیں،وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا  ہے کہ کراچی کے مخصوص روٹس پر 23 اپریل 2024 کی سہ پہر 3 بجے سے 24 اپریل 2024 کی صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی ،یہ اقدام ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر مزید مہنگا، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں