ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے

Apr 23, 2024 | 17:52:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی ) دورہ لاہور مکمل کرنے کے بعد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ  پہنچنے پر اسلامیہ جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی  کا استقبال گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کیا،جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ملحقہ علاقوں میں سخت سیکیورٹی انتظامات، پولیس اور رینجرز کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں ،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنی اہلیہ جمیلہ عالم الہدیٰ کے ہمراہ کراچی پہنچے ہیں،اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی ایئرپورٹ سے مزار قائد پر حاضری کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

کراچی پہنچنے پر رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری،صوبائی وزراء عذرا پیچوہو،شرجیل انعام میمن ،سید ناصر حسین شاہ اور صوبائی وزراسعید غنی   اور سردار شاہ نے  بھی ایرانی وفد کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ شہر بھر میں ڈرون اڑنے پر بھی دفعہ 144نافذ ہے جو کہ آئندہ مزید 7 روز کیلئے لگی رہے گی ۔

مزید پڑھیں : ایرانی صدر کا دورہ لاہور مکمل ، رنگ روڈ سمیت تمام سڑکیں کھول دی گئیں