بلاول بھٹو کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں معاونت پر اظہار تشکر 

Apr 23, 2023 | 21:45:PM
بلاول بھٹو کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں معاونت پر اظہار تشکر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں معاونت پر فیصل بن فرحان سے اظہارِ تشکر کیا۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کو عید کی مبارکبا دی، دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران، سعودی عرب سفارتی تعلقات کی بحالی علاقائی امن اور خوشحالی کا باعث بنے گی۔ 

دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں معاونت پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا،دونوں وزرائے خارجہ نے سوڈان سے انخلاء کو مزید آسان بنانے کےلیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا۔