صاحبہ کی حمایت میں جویریہ سعود بھی  میدان میں کو د پڑیں

Apr 23, 2022 | 15:40:PM
جویریہ سعود، فائل فوٹو
کیپشن: جویریہ سعود، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے انسٹاگرام پر صاحبہ کے ہمراہ کی ایک تصویر شیئر کی اور ان پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔
 جویریہ سعود بھی اپنی دیرینہ دوست صاحبہ کی حمایت میں سامنے آگئیں،جویریہ نے لکھا کہ 'میں صاحبہ کو ایک بہن کی طرح سے جانتی ہوں، وہ دل کی صاف اور ایک حساس انسان ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اسے اللہ سے بیٹیوں کے لیے دعائیں مانگتے دیکھا ہے اور پھر اللہ کی دین پر شکر ادا اور صبر کرتے بھی دیکھا ہے، جو کچھ صاحبہ نے کہا اس کا وہ مطلب نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھا'۔

 اداکارہ نے لکھا کہ 'میں صرف یہ کہوں گی کہ الفاظ کے چناؤ میں غلطی ہوئی اور انسان غلطی کا پتلا ہے، دلوں کے بھید اللہ جانتا ہے اور کسی کو دوسرے کو پرکھنے کا کوئی حق نہیں ہے'۔

واضح رہے کہ صاحبہ کچھ دنوں پہلے اہلخانہ کے ساتھ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئی تھیں جہاں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اللہ کی شکر گزار ہیں کہ انہیں بیٹی سے نہیں نوازا گیا، انہیں بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:      وجیہہ سواتی قتل کیس ، مقتولہ کے ذاتی موبائل عدالت میں جمع