بلاول کی نواز شریف کی دعوتِ افطار پر ان کی رہائشگاہ آمد، سیاسی امور پر بات چیت

Apr 23, 2022 | 01:26:AM
پیپلز پارٹی کے چیئرمین، بلاول بھٹو ، لندن، نوازشریف، دعوت افطار،
کیپشن: بلاول بھٹو، نوازشریف ملاقات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری لندن میں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی دعوت افطار پر ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کے ہمراہ شیری رحمان،نوید قمر اور قمر زمان کائرہ بھی نواز شریف کی دعوت پر ان کے گھر پہنچے۔اس کے علاوہ اسحاق ڈار،حسین نواز اور حسن نواز سمیت شریف فیملی کے اہم افراد نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افطار کی دعوت پر بلاول بھٹو اور نواز شریف کے درمیان ملکی سیاسی امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر نواز شریف نے بلاول بھٹو سے مخاطب ہوکر کہا کہ' لندن میں آپ ہمارے مہمان ہیں'۔
اس سے قبل بلاول نے نوازشریف اورشریف فیملی کوآج افطارڈنرکی دعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق سفیر اسد مجید کی بریفنگ، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان بھی سامنے آگیا