کینیڈا: پاکستان، بھارت پرفضائی پابندی،کارگو پروازیں چلیں گی

Apr 23, 2021 | 10:10:AM
پاکستانی پروازوں پر پابندی
کیپشن: پاکستانی پروازوں پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کینیڈا نے پاکستان سمیت بھارت کے لیے ایک ماہ کیلئے فضائی آپریشن معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کینیڈا نے پاکستان سمیت بھارت کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا ہے، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کینیڈین حکومت کے فیصلے کے تحت پابندی 30 روز کے لیے عائد کی گئی ہے۔پاکستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں 30 دن تک کینیڈا نہیں جاسکیں گی۔

پی آئی اے کو کینیڈین ایویشن اتھارٹی کا نوٹس بھی موصول ہوگیا ہے، پی آئی اے ذرائع کے مطابق کینیڈین پابندی سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔کینیڈین وزیر ٹرانسپورٹ کاکہنا ہے کہ دونوں ممالک سے آنے والے زیادہ ترمسافر کورونا پازیٹیو تھے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے کارگو پروازیں معمول کے مطابق ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:      پالپا تنظیم کے صدر معطل،PIA نے پرواز اڑانے سے روک دیا