پنجاب نے بجلی ڈیوٹی کی وصولی بلوں سے جاری رکھنے کی تجویز دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے )پنجاب نے بجلی ڈیوٹی کی وصولی بلوں سے جاری رکھنے کی تجویز دے دی اوراس حوالے سے وفاق کو تجویز کی سمری بھی ارسال کردی ہے۔
وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ بجلی بلوں میں ڈیوٹی شامل نہیں ہوگی جسے پنجاب نے مالی طور پرغیر مؤثر قرار دیا تھا،پنجاب حکومت کامؤقف ہے کہ متبادل نظام مالی اور انتظامی طور پر غیر مؤثر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شاہ میر بھٹو کو عہدے سے ہٹادیا گیا
محکمہ خزانہ کے مطابق 2023-24 میں صوبے نے بجلی ڈیوٹی کی مد میں 26.4 ارب جمع کیے،حکام کے مطابق پنجاب نے کہا کہ ڈسکوز سے وصولی ہی واحد مؤثر طریقہ ہے،محکمہ خزانہ اور قانون نے بھی محکمہ توانائی کی تجویز کی تائید کردی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر محکمہ توانائی کو وفاق سے رابطے کا حکم دیاگیاہے،پنجاب کابینہ وفاق کو سفارش کرے گی کہ ڈیوٹی بلوں سے ہی وصول کی جائے۔