ایشین گیمز ٹیبل ٹینس، پاکستان کو پہلے میچ میں شکست

Sep 22, 2023 | 15:29:PM
 ایشین گیمز ٹیبل ٹینس میں  جنوبی کوریا  نے  پاکستان کو  پہلے میچ میں شکست دے دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشین گیمز ٹیبل ٹینس میں  جنوبی کوریا  نے  پاکستان کو  پہلے میچ میں شکست دے دی۔

گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو تین - صفر سے شکست دی ، اس شکست میں جیہی جیون نے حائقہ حسن کو گیارہ۔ چار ، گیارہ ۔ دو اور گیارہ دو سے ہرایا۔

یوبن سن نے حور فواد کو گیارہ ۔ دو، گیارہ ۔ چار اور گیارہ۔ دو سے شکست دی جبکہ پرنیا خان خان کو ون ہیو سو نے گیارہ ۔ چھ ، گیارہ ۔ چار اور گیارہ۔ پانچ سے ہرایا۔

مزید پڑھیں:  نگراں وزیراعلی محسن نقوی کی کاوشیں رنگ لے آئیں،چین کیساتھ معاہدے طے

ایونٹ میں پاکستان ٹیم دوسرا میچ آج  تھائی لینڈ سے کھیلے گی۔