سیاسی حکمت عملی ،آصف علی زرداری نے وسطی پنجاب کی پارٹی قیادت کو طلب کر لیا

Sep 22, 2023 | 12:53:PM
سیاسی حکمت عملی ،آصف علی زرداری نے وسطی پنجاب کی پارٹی قیادت کو طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی )پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب میں سیاسی دھاک اور آئندہ انتخابات میں سیٹیں حاصل کرنے کیلئے  سیاسی حکمت عملی ترتیب دینا شروع کر دی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سیاست میں تھرتھلی مچانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا سابق صدر آصف علی زرداری نے آج پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت کوطلب کر لیا ہے، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کےوفدکی قیادت قائمقام صدررانافاروق سعیدکرینگے،آصف علی زرداری پیپلزپارٹی کی پنجاب میں سیاسی وانتخابی تیاریوں پرتبادلہ خیال کرینگے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری پنجاب کی قیادت کوانتخابات کی تیاریوں بارے ہدایات دینگےجبکہ رانافاروق سعید، آصف علی زرداری کوپنجاب میں مضبوط امیدواروں کی فہرست پیش کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیں:مریضہ نے ہسپتال کی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی