بزرگ خاتون کو لوٹنے کی کوشش کرنے والا ڈاکو بھاگنے پر مجبور ہو گیا۔۔ویڈیو وا ئرل

Sep 22, 2021 | 23:24:PM
خاتون، سے، پرس، چھیننے، کی، واردات
کیپشن: خاتون سے پرس چھیننے کی واردات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)سو شل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں ایک 70 سالہ بزرگ خاتون ڈاکو پر بھاری پڑ گئیں اور  ڈاکو کو آخر کا ر بھاگنا پڑا۔یہ واقعہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق اس معمر خاتون کی بہادری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فٹ پاتھ پر ڈاکو نے خاتون سے بیگ چھیننے کی کوشش کی تو  اس نے بیگ نہیں چھوڑا ۔

اس دوران وہ منہ کے بل زمین پر گر گئیں لیکن بیگ کو مضبوطی سے تھامے رکھا۔ ڈاکو بھی بیگ چھیننے کی کوشش کرتا رہا۔مگر اس بزرگ خاتون نے گرنے کے باوجود ہمت نہیں ہاری، تھک ہار کر ڈاکو بھاگنے پر مجبور ہوگیا، ویڈیو کے آخر میں ایک شخص کو ڈاکو کے پیچھے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو پر سو شل میڈیا صارفین اپنے اپنے انداز سے تبصرے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا باپ سیف علی خان کی طرح سارہ علی نے بھی مذہب تبدیل کر لیا؟۔۔تصاویر وائرل