تھائی لینڈ کاپاکستانیوں کیلئے ویزا سروس بحال کرنیکا اعلان 

Sep 22, 2021 | 16:55:PM
تھائی لینڈ کاپاکستانیوں کیلئے ویزا سروس بحال کرنیکا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کی جانب سے پاکستانی مسافروں کے لئے تمام کیٹگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستان سے تھائی لینڈ جانے والوں کے لئے تمام ویزہ کیٹگری کی سروس 20 ستمبر سے بحال کردی گئی ہے جبکہ تھائی لینڈ جانے والوں مسافروں کو وہاں پہنچنے پر 14 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔
سیاحت کے لئے جانے والے مسافروں کو بنکاک اور ملک کے دیگر سیاحتی مقامات پر جانے کے لئے تھائی لینڈ کی ٹورزم اتھارٹی کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
تھائی لینڈ حکام کی جانب سے یہ فیصلہ اپنے ملک میں کورونا وائرس کیسز کے تناسب میں کمی کے بعد کیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ٹیم کی ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک