کراچی۔۔ ریسٹورنٹ میں آتشزدگی

Sep 22, 2021 | 10:02:AM
کراچی، فائر بریگیڈ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کیپشن: شہرقائد میں یونیورسٹی روڈ پر مشہور ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)شہرقائد میں یونیورسٹی روڈ پر مشہور ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں کی مدد سے آگ بجھا دی گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق بیت المکرم کے قریب 4 منزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی، آگ کے باعث رہائشی عمارت میں واقع فلیٹ کے مکین باہر نکل آئے۔ آگ لگنے کے وقت ریسٹورنٹ بند تھا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور کچھ دیر بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاورمیں ڈینگی کے حملے۔۔213 مریضوں میں تصدیق