وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک وارڈنز کی وردی تبدیل کرنے کا حکم واپس لے لیا

Oct 22, 2025 | 19:03:PM
وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک وارڈنز کی وردی تبدیل کرنے کا حکم واپس لے لیا
کیپشن: ٹریفک وارڈن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹریفک وارڈنز کی وردی تبدیل نہیں ہوگی، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے چار ماہ قبل یونیفارم کی تبدیلی کا حکم واپس لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازنے چار ماہ قبل وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا ۔ٹریفک حکام نے نیا یونیفارم تیار کر کے گزشتہ روز پیش کیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے دونوں یونیفارم دیکھنے کے بعد موجودہ یونیفارم ہی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

جس پر ٹریفک حکام نے موجودہ یونیفارم کی خریداری کیلئے ورکنگ شروع کردی ۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے وارڈنز کیلئے چودہ ہزار کے قریب نئے یونیفارم  و اسسریز خریدی جانی ہیں ۔ آٹھ کروڑ کے فنڈز سے نئے یونیفارمز کی خریداری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاسپورٹ کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ !