سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے بڑی خبر

Oct 22, 2025 | 15:08:PM
 سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے بڑی خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر)محکمہ خزانہ پنجاب نے رواں ماہ کی تنخواہوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو اکتوبر کی تنخواہ 31 تاریخ کو ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:یکم نومبر سے ہم چھوٹے کاشتکار کو ایک بوری ڈی اے پی دیں گے:مراد علی شاہ

دوسری جانب رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہ دار طبقہ ایک بار پھر ٹیکس دہندگان میں سرفہرست رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ تنخواہ دار ملازمین نے جولائی سے ستمبر کے دوران 130 ارب روپے ٹیکس ادا کیا۔ یہ رقم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20 ارب روپے زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہ دار طبقے نے 110 ارب روپے کا انکم ٹیکس جمع کرایا تھا اور رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں ملازمین نے 18 فیصد زائد ٹیکس ادا کیا جبکہ پچھلے مالی سال کے دوران اس طبقے نے مجموعی طور پر 553 ارب روپے ٹیکس جمع کرایا تھا۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا ستمبر ریونیو شارٹ فال 200 ارب روپے سے زائد رہا، جبکہ سیلاب سے ٹیکس کی مد میں 70 ارب روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ایف بی آر کی مجموعی ریونیو کلیکشن گروتھ 12.5 فیصد تک محدود رہی، اسی دوران انکم ٹیکس کی مد میں 11 فیصد، سیلز ٹیکس میں 13 فیصد، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 26 فیصد اور کسٹمز ڈیوٹی میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔