یکم نومبر سے ہم چھوٹے کاشتکار کو ایک بوری ڈی اے پی دیں گے:مراد علی شاہ

Oct 22, 2025 | 14:55:PM
 یکم نومبر سے ہم چھوٹے کاشتکار کو ایک بوری ڈی اے پی دیں گے:مراد علی شاہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ یکم نومبر سے ہم چھوٹے کاشتکار کو ایک بوری ڈی اے پی دیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ411808 چھوٹے کسان ہمارے پاس ہیں ،ہم کسانوں کو ایک بوری ڈی اے پی اور 2 بوریاں یوریا کھاد دے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم ہاری کارڈ کے تحت 14 ہزار روپے فی کسان کو دیں گے،یہ پیسے صرف کھاد کے ڈیلر کے پاس استعمال ہوں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ شروع میں فی ایکڑ کے حساب سے 14 ہزار دیں گے،سروے کریں گے کہ مذکورہ کسان نے گندم لگائی یا نہیں،اس کے بعد دوسرے مرحلے میں 8 ہزار روپے فی ایکڑ کسان کو ملیں گے۔
 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم کسانوں کو 55 ارب روپے کا سپورٹ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:زرعی اور صنعتی صارفین کیلئے طویل مدتی ریلیف، بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان