یوگنڈا میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،63افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Oct 22, 2025 | 11:35:AM
 یوگنڈا میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،63افراد ہلاک، درجنوں زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوگنڈا میں خطرناک طریقے سے اوور ٹیکنگ کے باعث متعدد گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے 63 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کمپالا گلو ہائی وے پر کتالیبے گاؤں میں 4 تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہائی وے دو مخالف سمتوں سے آنے والی بسوں نے اوور ٹیک کی کوشش کی جس کے نتیجے میں حادثہ ہو گیا، گاڑیوں کے حادثے میں 63 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

پولیس نے حادثے کو حالیہ برسوں کا بدترین ٹریفک حادثہ قرار دیتے ہوئے ڈرائیورز کو خطرناک طریقے سے اوور ٹیک کرنے سے خبردار کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صرف ’’2 سموسے‘‘ اورقیمت ’’سمارٹ واچ‘‘؟