روٹی نان کی قیمتیں، نان بائیوں سے مذاکرات کر کے معاملہ حل کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کو نان بائیوں سے مذاکرات کر کے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس ارباب محمد طاہر نے نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر سجاد عباسی کی درخواست پر سماعت کی،نانبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوگئے۔
سماعت کے دوران جسٹس ارباب محمد طاہرنے استفسار کیاکہ کیا آج آپکی ہڑتال ہے؟وکیل عمر اعجاز گیلانی نے کہاکہ اسلام آباد میں تو ہڑتال نہیں البتہ پنجاب میں آج ہڑتال ہے۔
وکیل عمر اعجاز گیلانی نے کہاکہ پنجاب میں نانبائی ایسوسی ایشن کے خلاف آپریشن کیا گیا تبھی ہڑتال کی کال دی گئی،ہماری اسلام آباد انتظامیہ سے ملاقات ہوئی ،ہم نے اپنے مطالبات رکھے تو انتظامیہ اٹھ کر چلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں تیزی کارحجان،روپے کے مقابلے میں ڈالرسستا
عدالت نے کہاکہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نان بائی ایسوسی ایشن سے ملاقات کریں اور معاملہ حل کریں۔ عدالت نے ہدایات کے ساتھ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی،عدالت نے نانبائی ایسوسی ایشن کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں بھی آئندہ ہفتے تک توسیع کردی۔