خیبر پختونخوا بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لے رہا تو ہمیں دے دیں: وزیراعلیٰ بلوچستان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں پر وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان حکومت کود پڑی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ کے پی حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لےرہی تو ہمیں دےدیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سامان درکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پراپرٹی کی قیمتیں زمین بوس
واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے کے پی پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں آئی جی کے پی کے حوالے کی تھیں مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے الزام عائد کیا ہےکہ وفاق نے خیبرپختونخوا کو ناقص گاڑیاں دی ہیں۔