نواز شریف سے ملاقات کیوں کی؟ استحکام پاکستان پارٹی کی عون چودھری سے وضاحت طلب

Oct 22, 2023 | 12:14:PM
نواز شریف سے ملاقات کیوں کی؟ استحکام پاکستان پارٹی کی عون چودھری سے وضاحت طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری کو لاہور ایئرپورٹ پر نواز شریف سے ملاقات کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 ترجمان استحکام پاکستان پارٹی اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پارٹی کی جانب سے عون چوہدری سے تحریری طور پر لاہور ایئر پورٹ پر نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے وضاحت طلب کر  لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رہائی کا مشن شروع،شیخ رشید نے عمران خان کے چاہنے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی

ترجمان آئی پی پی کا مزید کہنا ہے کہ عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، اگر ملاقات ذاتی حیثیت میں کی ہے تو اس کی فوری وضاحت پیش کریں۔

واضح رہے کہ  استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف اور سینئر رہنماء کے قریبی ساتھی عون چودھری نے گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ پر قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی اس حوالے سے ابھی تک کوئی خبر سامنے نہیں آئی لیکن عون چودھری سے اس ملاقات پر شوکاز نوٹس کے ذریعے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔