سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ۔۔۔خریداروں کیلئے پریشان کن خبر

Oct 22, 2021 | 18:31:PM
چار روز، 7600 روپے مہنگا
کیپشن: سونا مہنگا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلسل چوتھے روز بھی فی تولہ سونا مہنگا ہو گیا۔ گزشتہ چار روز کے دوران ایک تولہ سونا 7600 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے اضافہ ہو گیا۔جس سے فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 600 روپے ہو گئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1201 روپے بڑھ کر 107682 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 8 ڈالر بڑھ کر 1793 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں میوزیکل کنسرٹ۔۔ سٹیج پر لڑکی کا امریکی گلوکار کیساتھ ڈانس۔۔ہزاروں لوگوں کی شرکت۔۔ویڈیو وائرل