”یہ آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں“۔۔۔خواجہ آصف کی گورنر سٹیٹ بنک پر تنقید

Oct 22, 2021 | 15:03:PM
خواجہ آصف کی تنقید،گورنر اسٹیٹ بنک پر
کیپشن: خواجہ آصف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر اسٹیٹ بنک کے ڈالر سے متعلق بیان پر مسلم لیگ (ن ) کے رہنما خواجہ آصف نے ان کی کلاس لے لی ۔۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں انہوں نے ملک کا دیوالیہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر قرضے بڑھے ہیں لیکن ہمارے گورنر سٹیٹ بنک نے سنگدلی دکھائی ہے ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے گورنراسٹیٹ بنک کو اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ نظر آگیا مگر پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا کیا بنے گا،یہ انہوں نے نہیں سوچا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اگر گورنراسٹیٹ بنک کو اتنا شوق ہے تو وہ الیکشن لڑیں منتخب ہوکر آئیں اور یہاں بات کریں۔
یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور سکینڈل ۔۔۔ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی