پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائز ٹیموں کی بولی 6 جنوری کو منعقد ہوگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائز کی بولی 6 جنوری کو منعقد ہوگی، پاکستان کرکٹ بورد کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی ایس ایل میں 6 ٹیموں نے 10 سال تک قسمت آزمائی کی ہے اب 2026 تک 8 ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔
پی سی بی کے مطابق دو نئی فرنچائز کے ایونٹ میں شامل ہونے سے شائقین کی دلچسپی بڑھنے کے ساتھ سپانسرز شپ اور مارکیٹنگ میں بھی اضافہ ہوگا ۔
فرنچائز ٹیموں کی کامیاب بولی لگانے والوں کو ٹیموں کے انتخاب کے لیے فیصل آباد، راولپنڈی ، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفر آباد اور گلگت کے نام دیئے جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:سری لنکا کا پاکستان کو فتح کیلئے 129 رنز کا ہدف