میکسیکو کی خاتون آرٹسٹ کی پینٹنگ ریکارڈ 55 ملین ڈالر میں فروخت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)میکسیکو کی خاتون آرٹسٹ کی پینٹنگ نے سب سے زیادہ قیمت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔
فریدہ کی پینٹنگ کو 55 ملین ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت کیا گیا ہےجواب کسی خاتون آرٹسٹ کی سب سے مہنگی ترین پینٹنگ ہے۔
میکسیکو کی خاتون آرٹسٹ فریدہ کی پینٹنگ کی نیویارک میں نیلامی کی گئی جہاں اس کی سب سے زیادہ 55 ملین ڈالر کی بولی لگائی گئی، اس سے قبل 2014 میں جارجیا او کیفی کی پینٹنگ 44 اعشاریہ 4 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی ۔
پینٹنگ میں ایک لڑکی کو بیڈ پر سوئے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے اوپر ایک خاتون کا ڈھانچہ بھی تکیہ لگائے سوئی حالت میں دکھایا گیا ہے ، پینٹنگ کو ’’ایک خواب‘‘ کا نام دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :ڈھاکہ میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے، عوام خوف کا شکار