ورلڈکپ سنوکر، پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو مات دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستانی سنوکر ٹیم نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے دی۔
ٹیم پاکستان نے میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کےلیے بھارت کے خلاف 3-1 سے فتح اپنے نام کی ہے۔
پاکستانی پلیئر اسجد اقبال اور محمد آصف کی جوڑی نے پنکج ایڈوانی اور برجیش دامانی کی ٹیم کو مات دی۔
محمد آصف نے دونوں سنگلز جیتنے کے ساتھ ڈبل کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
پہلے سنگل میں پنکج ایڈوانی نے اسجد اقبال کو شکست دے کر برتری حاصل لیکن دوسرے سنگل میں محمد آصف نے راجیش دامانی کو ہرا کر مقابلہ برابر کردیا۔
ریورس سنگل میں محمد آصف نے پنکج ایڈوانی کو شکست اور بھارت پر برتری حاصل کی جبکہ ڈبلز میں پاکستانی پلیئرز کامیاب رہے۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کے سینیٹر مرتضیٰ جاوید عباسی پر بھاری جرمانہ عائد