راولپنڈی ؛ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کا آغاز

Nov 22, 2025 | 19:17:PM
راولپنڈی ؛ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

راولپنڈی میں سیف سٹی کیمروں کو باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا جن کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے جا رہے ہیں۔

شہر میں 359 مقامات پر 2 ہزار سے زائد کیمرے نصب کر دیے گئے، سیف سٹی کیمروں سے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی۔

ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ، سگنل وائلیشن سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں، جرمانہ تصاویر اور کوڈ کے ساتھ مالک کو گھر کے پتے پر موصول ہوگا۔

سی ٹی او فرحان اسلم نے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری آئے گی، E-Challan سسٹم سے وارڈنز کی زیادہ توجہ ٹریفک کی روانی پر مرکوز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیس میں یاسمین راشد کی ضمانت منظور، عدالت کا بڑا حکم