فلمی سٹائل میں ڈکیتی :ڈاکو بینک کی کیش وین سے 7 کروڑ لوٹ کر فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک میں فلمی سٹائل میں ڈکیتی کی واردات انجام دی گئی، ڈاکو دن دیہاڑے بینک کی کیش وین سے 7 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکو مرکزی بینک کے افسران کے بھیس میں ایس یو وی پر آئے تھے، بھارتی پولیس نے واردات میں استعمال گاڑی تحویل میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی جعلی ہے، گورنمنٹ آف انڈیا کا جعلی اسٹیکر بھی لگا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو خود کیش وین میں سوارہوگئے اور کچھ دور جاکر ڈرائیور اور گارڈز کو اتار دیا اور رقم لوٹ کر رفو چکر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا نے تیجس حادثہ کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرا دیا
پولیس کا کہنا ہے جہاں ڈکیتی ہوئی وہاں زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تھے، ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لئے بڑا آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔