بھارتی میڈیا نے تیجس حادثہ کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرا دیا

Nov 22, 2025 | 14:39:PM
 بھارتی میڈیا نے تیجس حادثہ کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی میڈیا نے تیجس حادثہ کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرا دیا۔

بھارتی نا اہلی بھارتی دفاعی کمزوری چھپانے کیلئے گودی میڈیا پر جنرل ریٹائرڈبخشی اور ارنب گوسوامی نے امریکی انجن کو حادثے کی وجہ قراردیدیا۔

ارنب گوسوامی نے کہا کہ تیجس امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے تیارانجن سے چلتا ہے، انجن کی تاخیر نے دفاعی تیاری میں خطرناک خلا پیدا کردیا، امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک بھارت کی کبھی دوست نہیں رہی۔

 اینکر  نے کہا کہ امریکی حکومت نے تیجس کیلئے نئے انجنوں کی فراہمی سست کرنےکی کوشش کی۔ امریکا ایل سی اے پروگرام اور تیجس کو ایک خطرہ سمجھتا ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈبخشی نے کہا کہ آپ نہیں جانتے کہ کب سندور2 دوبارہ بھڑک اٹھے، جی ای 404 انجن ہمیں دو سال پہلے مل جانا چاہیے تھا، ابھی تک ہمیں صرف دو انجن ملے ہیں، نئےانجنوں کیلئےبھارت نےایک ارب ڈالر ادا کیے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی سرکار اور اس کا گودی میڈیا اپنی ان حرکات کی وجہ سے نا صرف جگ ہسائی کا سبب بنتے ہیں بلکہ بھارتی عوام کو بھی اصلی مسائل کی طرف سے ہٹاتے ہیں، اس ذاتی سیاسی اور معاشی مفاد کی خاطر بھارت ایک خطرناک بند گلی میں داخل ہوتا جا رہا ہے۔ طیارہ حادثہ بھارتی دفاعی صنعت کی ناکامی کا واضح عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اوپوکمپنی کا نیا اسمارٹ فون، حیرت انگیز خصوصیات

 واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائی کو ایک اور سبکی کا سامنا پڑا،  دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ کو نکلنےکا موقع نہیں ملا۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی جانب آیا، رن وے کے قریب طیارہ زمین سے ٹکرایا، پھر شعلے بلند ہوئے۔