سمندری لہروں سے بجلی بنانیوالی ٹربائن ایجاد

Nov 22, 2025 | 09:16:AM
سمندری لہروں سے بجلی بنانیوالی ٹربائن ایجاد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہالینڈ کی کمپنی، سمفنی ویو پاور نے سمندری لہروں کی قوت سے بجلی بناتی ٹربائن ایجاد کر لی۔

اس ٹربائن کو سمندر کے پانی میں صرف 20 میٹر کی گہرائی میں لگانا ممکن ہے اور جب سمندر کی لہریں ٹربائن سے ٹکراتی ہیں تو وہ اوپر نیچے ہو کر اپنے اندر نصب جنریٹر چلا کر بجلی بناتی ہے۔

1046 کلومیٹر طویل پاکستانی ساحل سمندر پر اگر ان زیر سمندر ٹربائنوں کا جال بچھ جائے تو پورے پاکستان کے لیے مطلوبہ صاف ستھری 40،50ہزار میگاواٹ بجلی باآسانی بن سکتی ہے۔

 اسے بنانے کے لیے کسی قسم کی گیس، ڈیزل اور کوئلے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

سمندری لہروں کی قوت سے لامحدود اور کافی سستی بجلی میسّر آئے گی۔

 ہالینڈ کے ساحل سمندر پر عنقریب یہ ٹربائنیں بجلی بنائیں گی۔

مزید پڑھیں:امریکا کے بعد فرانسیسی کمانڈر نے بھی پاک بھارت جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کر دی