معروف کاروباری شخصیت کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Nov 22, 2023 | 18:26:PM
معروف کاروباری شخصیت کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان ) اسلام آباد کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت اورنگزیب وڑائچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے اورنگزیب وڑائچ کی ملاقات ہوئی،ملاقات کے دوران اورنگزیب وڑائچ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

اورنگزیب وڑائچ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا،فریال تالپور نے اورنگزیب وڑائچ کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔ 

 فریال تالپور نے کہا کہ تمام طبقات کو ساتھ لے کر ملک کو آگے بڑھانے کا تدبر صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے پاس ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ نفرت و تقسیم کی سیاست کا خاتمہ اور متحد پاکستان ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ پاکستان بھر کی عوام خصوصاً نوجوانوں کے دل کی آواز ہے، پاکستان کے عوام آئندہ وزیراعظم صرف اور صرف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:چینی کے تاجروں کو بڑاجھٹکا