وزیرستان: دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، حوالدار شہید

Nov 22, 2022 | 22:57:PM
 وزیرستان, دہشت گردوں, سکیورٹی فورسز , فائرنگ، پاک فوج , جوان شہید
کیپشن: وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، فائرنگ کے شدید تبادلے میں حوالدار عمر حیات بہادری سے مقابلہ کرتے شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو موثر جواب دیا، شہید حوالدار عمر حیات کا تعلق لاچی کوہاٹ سے ہے، علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔