اسحاق ڈار سےیاسمین قریشی کی ملاقات
کیپشن: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ہاؤس آف کامنز کی شریک چیئر یاسمین قریشی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ہاؤس آف کامنز کی شریک چیئر یاسمین قریشی کی ملاقات ،وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستانی معیشت کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں موجودہ حکومت کی جانب سے کاروبار کرنے میں آسانی، برآمدات کی حوصلہ افزائی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پالیسی اقدامات سے آگاہ کیا گیا،وزیر خزانہ نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والے معاشی اور مالی نقصانات کے بارےمیں بھی بتایا۔
ہاؤس آف کامنز کی شریک چیئر یاسمین قریشی کا کہنا تھا کہ موجودہ قیادت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔