ایف بی آر اورکسٹمز انٹیلی جنس کی بڑی کارروائی، کروڑوں کا بھارتی گٹکا برآمد

Nov 22, 2022 | 00:08:AM
ایف بی آر، کسٹمز انٹیلی جنس، خفیہ اطلاع، بھارتی گٹکے، ٹرک پکڑ لیا،
کیپشن: کسٹمز گاڑی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایف بی آراور کسٹمز انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی گٹکے سے بھرا ٹرک پکڑ لیا ۔
بھارتی گٹکے کی مارکیٹ مالیت 12 کروڑ روپے ہے ،ضبط شدہ گٹکے کی مالیت 7 کروڑ 77 لاکھ روپے ہے ،ٹرک کو ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ پر روکنے کی کوشش کی گئی ،ٹرک ڈرائیور کے مطابق ہندوستانی گٹکے کے مالک حاجی حمید کوکیزئی ، علی خان اور ضیا الحق ہیں ،بھارتی گٹکے کو قلعہ عبداللہ سے کوئٹہ بھیجا جا رہا تھا ،ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر کو ایک مرتبہ پھر تھپڑ پڑ گیا، ویڈیو وائرل