بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا، کون کون ٹیم میں شامل؟؟؟

Nov 22, 2021 | 21:44:PM
بنگلہ دیش، پاکستان ، ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان
کیپشن: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا ۔
مومن الحق کپتان،شادمان اسلام ،سیف حسن ،نجم الحسن، مشفیق الرحیم سکواڈ میں شامل ، لٹن داس،نورالحسن ،مہدی حسن،نعیم حسن،تجیل اسلام ،عبادت حسین،ابو جاوید چودھری، یاسر علی ربی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں،اس کے علاوہ محمود الحسن جوئے،رحمن راجہ بھی پہلے ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ ہیں، شکیب الحسن کو بھی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا لیکن ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی ۔
چیئرمین نیشنل سلیکشن پینل منہاج العابدین نے کہاکہ محمود الحسن جوئے ابھی کیرئیر کے شروعات میں ہیں لیکن انکی فارم لگی ہوئی ہے اور وہ ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کرینگے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 نومبر کو چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا ،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

یہ  بھی پڑھیں: پاکستانی سابق کرکٹر کے عشق میں مبتلا رہنے والی بالی ووڈ اداکار ہ سے متعلق تشویشناک خبر آگئی