محمد حفیظ نے رمیض را جہ کو کھری کھری سنا دیں

Nov 22, 2020 | 20:54:PM
 محمد حفیظ نے رمیض را جہ کو کھری کھری سنا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق کرکٹر رمیض را جہ اور محمد حفیظ آمنے سامنے ۔اپنے کیریئر کا فیصلہ میں خود ہی کروں گا، جب دیکھوں گا کارکردگی اور فٹنس کا معیار اچھا نہیں رہا تو چھوڑ دوں گا، یہ کہنا ہے محمد حفیظ کا ۔انہوں نے کہا ہے کہ میرا 12 سالہ بیٹا سابق کپتان رمیز راجہ سے زیادہ کرکٹ کا شعور رکھتا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیض راجہ کی جانب سے بار بار ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیے جانے کے سوال پر محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان میں ہر شخص کو اظہار رائے کی آزادی ہے، میں اس کی عزت بھی کرتا ہوں لیکن جہاں تک رمیزراجہ کی بات ہے، انھوں نے پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دیں جن کی میں قدر کرتا ہوں لیکن کرکٹ کے بارے میں شعور کے حوالے سے میرا 12 سالہ بیٹا ان سے بہتر ہے۔ آپ بات کر لیں تو اس کا اندازہ بھی ہو جائے گا۔
محمد حفیظ نے کہا کہ رمیز راجہ اپنے یوٹیوب چینل کی کامیابی کے لیے اس طرح کی آراءکا اظہار کرتے رہتے ہیں، انھیں مرچ مصالحے کی ضرورت ہوتی ہے اس کا استعمال کرتے رہتے ہیں، اپنے کیریئر کا فیصلہ میں خود ہی کروں گا۔جب دیکھا کہ کارکردگی اور فٹنس کا معیار اچھا نہیں رہا تو چھوڑ دوں گا، میرا خلا پر کرنے کے لیے کوئی بہتر نوجوان کرکٹر مل گیا تب ہی کھیل کو خیرباد کہہ دوں گا۔انھوں نے کہا کہ فی الحال میرا ذاتی پلان یہ ہے کہ آئندہ سال بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلوں۔بہرحال اس کے لیے ضروری ہے کہ خود کو ٹیم کا ایک مفید رکن ثابت کرتا رہوں۔