مچھ: ریلوے ٹریک پر دھماکا، پٹری کو جزوی نقصان

Nov 22, 2020 | 14:18:PM
مچھ: ریلوے ٹریک پر دھماکا، پٹری کو جزوی نقصان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کےضلع بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ،پٹڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کی یونین کونسل مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق مچھ کےقریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی کی ٹیمیں واقعے کی جگہ پر پہنچ گئی ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو مچھ سے پہلے کولپور اسٹیشن میں روک لیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ مچھ میں متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔