جمعیت علما اسلام لاہور کا پریس کلب کےسامنے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جمعیت علما اسلام لاہور نے آج لاہور پریس کلب کےسامنے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرہ کی قیادت مولانا امجد خان،حافظ عبدالرحمن ،،حافظ غضنفر عزیز کررہے تھے۔
اس احتجاجی مظاہرہ میں جےیوآئی کارکنوں، تاجر رہنماوں اور وکلا نے شرکت کی۔
مظاہرین نے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا مطالبہ کیا۔
مولانا امجد خان نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن کی کال پر مہنگائی کے خلاف آج پاکستان کے ہرضلع اور تحصیل میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہ یں۔ حکومت کی معاشی پالیسوں نے عوام کا جینا محال کردیا ہے
جمعیت علما اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری نے کہا، موجودہ حکمران عیاشیاں کررہے ہے۔
ججمعیت کے لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ عبدالرحمن نے کہا، جےیوآئی خدمت انسانیت پہ یقین رکھتی ہے، غریب عوام مولانا فضل الرحمن کو اپنا مسیحا سمجھتی ہے،
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک