کھلاڑیوں کے مسائل باقی ،ہمارا فوکس گیم پر ہے؛عماد شکیل بٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا آذر) قومی ہاکی ٹیم کا پرو ہاکی لیگ کیلئے تربیتی کیمپ جاری ہے،عماد شکیل بٹ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے کیمپ میں حصہ لیا۔
تربیتی کیمپ سے قبل عماد شکیل بٹ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑیوں کے مسائل ابھی باقی ہیں لیکن ہمارا فوکس ابھی گیم پر ہے۔
عماد شکیل بٹ نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی ٹرف پر بھی اعتراض اٹھا دیا۔عماد شکیل بٹ کا کہناتھا کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی ٹرف استعمال نہ ہونے کی بنا پر سلو ہو گئی ہے۔کافی عرصہ سے اس ٹرف پر کھیل رہا ہوں یہاں بال کا بیلنس نہیں ہے۔
عماد شکیل نے کہاکہ پرو ہاکی لیگ کے تیسرے مرحلے میں اچھے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرینگے۔پرو ہاکی لیگ کے گزشتہ دو ایڈیشنز کی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیا کنگنا رناوت نے شادی کرلی؟ اداکارہ نے سچ بتادیا