محسن نقوی کی عباس عراقچی سے اہم ملاقات، قیام امن کے طریقہ کار پر غور

May 22, 2026 | 11:30:AM
محسن نقوی کی عباس عراقچی سے اہم ملاقات، قیام امن کے طریقہ کار پر غور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سےملاقات کر کے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کر کے ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے مسودوں پر تفصیلی بات چیت کی۔

ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات نے قیام امن کے طریقہ کار پر غور کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:سونے کی قمیت گر گئی

دوسری جانب سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی آج بھی تہران میں ہی قیام کریں گے، محسن نقوی امریکا ایران مذاکرات سے متعلق اہم ملاقاتیں جاری رکھےہوئے ہیں۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل  بھی ایران کے دورے پر موجود وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی تھی ۔

 وزیرِ داخلہ کی گزشتہ روز ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت ایران کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقات میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔