لانگ مارچ ، حکومت کی کیا حکمت عملی ہوگی؟؟وزیراطلاعات نے بتادیا 

May 22, 2022 | 19:55:PM
مریم اورنگزیب ، لانگ مارچ
کیپشن: مریم اورنگزیب فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ پرامن احتجاج نہیں خونی مارچ ہے، ان کا ارادہ ہی ملک میں افرا تفری پھیلانا ہے،اگریہ خونی مارچ کااعلان کرکے آئیں تو یہ ان کی بھول ہے کہ انہیں اسلام آباد آنے دیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہر وہ قدم اٹھایا جائیگا جس سے عوام کو ان کے شرسے بچایا جائے ۔ہر آئینی طریقہ اپنائیں گے مگر خونی مارچ نہیں ہونے دیں گے ۔ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے مشاورت کریں گے ۔ان کا مزید کہناتھا کہ عمران خان حکومت میں تھے تو الیکشن کیوں نہیں کرائے ،اسمبلی تحلیل کرتے اور نئے الیکشن کراتے ۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کے منحرف رکن اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا