پتو کی۔۔16 سالہ لڑکی کی میت سے زیادتی کا گھناﺅنا واقعہ

May 22, 2021 | 21:03:PM
 پتو کی۔۔16 سالہ لڑکی کی میت سے زیادتی کا گھناﺅنا واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)درندہ صفت افراد جواں سال لڑکیوں کے ساتھ ساتھ کم سن بچے بچیوں کو بھی جنسی ہوس کا نشانہ بناتے ہیں۔پا کستا نی شہر پتوکی میں ایک لڑکی کی میت سے زیادتی کا گھناونا واقعہ پیش آیا۔
 تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں موضع برج مہالم میں لڑکی کی لاش کی بے حرمتی کا نہایت افسوس ناک اور گھناونا واقعہ پیش آیا۔ ورثا نے بتایا کہ 16 سالہ لڑکی 11 مئی کو انتقال کر گئی تھی۔ انتقال کے بعد تدفین کے اگلے روز جب اہل خانہ اس کی قبر پر گئے تو لڑکی کی قبر کھدی ہوئی ملی اور لاش برہنہ حالت میں تھی۔

پولیس نے متوفیہ کے بھائی کی درخواست پر نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قبر کشائی کے لیے عدالت میں درخواست دے دی جبکہ پولیس نے لاش کی بے حرمتی پر 4 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مزید حقائق میڈیکل رپورٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے جن کی روشنی میں گرفتار ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔خبر جنگل کی آگ کی طرح شہر بھر میں پھیل گئی اور لو گ کا نوں کو ہا تھ لگا لگاکر تو بہ کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: میو ہسپتال ۔۔ سکیورٹی گارڈ نےسر جن بن کر مریضہ کا آپریشن کر ڈالا