معروف ’’پشتو ٹک ٹاکر‘‘کو شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )معروف پشتو ٹک ٹاکر کو خاوند نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جس کے بعد شوہر نے بھی خودکشی کر لی، واقعہ تھانہ ہمک کی حدود لنگنم ٹاور کے قریب پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر خاتون کی شناخت ثنا جاوید کے نام سے ہوئی جو کہ اٹک کی رہائشی تھی، واقعے کا مقدمہ تھانہ ہمک پولیس نے درج کر لیا۔ ایک نوجوان لڑکا جس کا نام پتہ محمد صادق ہے کو سر پہ فائر لگا ہوا تھا۔
ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے لڑکا اٹک پولیس میں کانسٹیبل تعینات تھا، صادق اٹک پولیس سے ڈسمس ہو چکا تھا، صادق نے پہلے اپنی بیوی کو فائر مارا اور بعد میں خود کو سر میں فائر مار کر خودکشی کر لی، موقع پر تین عدد خول اور پسٹل نائن ایم ایم بھی ملا ہے۔ پولیس نے پستول تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر خاتون ثنا کی صادق کے ساتھ دوسری شادی تھی، اس سے قبل اُس نے شفیق احمد کے ساتھ شادی کی تھی لیکن بعد میں خلع لے لی، ثنا اور صادق میں اکثر اوقات لڑائی جھگڑا رہتا تھا، واقع گھریلوں ناچاقی پر پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں :سوڈان میں ہسپتال پر حملہ، 13 بچوں سمیت 64 افراد جاں بحق