لاہور میں پتنگ بازوں کے خلاف پولیس ان ایکشن، 39 گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین)لاہورمیں پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعددافرادکوگرفتارکرلیا۔
ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر کینٹ پولیس نےدبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے 39 پتنگ بازوں کوگرفتار کرلیا،ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں آصف، عدیل، ناصر، اویس، وقار، قیصر وغیرہ شامل ہیں۔
ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان کو پتنگ بازی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں پتنگوں اور ڈور سمیت گرفتارکیاگیا،ہربنس پورہ، باغبانپورہ، باٹاپور پولیس نے 13 پتنگ بازوں کو گرفتار کیا جبکہ فیکٹری ایریا، ڈیفنس اے، جنوبی چھاؤنی اور ڈیفنس بی پولیس نے 12 پتنگ باز گرفتار کیے۔
ایس پی کینٹ کے مطابق شمالی چھاؤنی، مصطفیٰ آباد، ہئیر، غازی آباد، برکی اور ڈیفنس سی پولیس نے 14 پتنگ بازوں کو گرفتار کیا۔
ایس پی کینٹ اختر نوازکے مطابق پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے،تمام والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے دور رکھیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشنز کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی؛گیس لیکج کے باعث دھماکہ،دوخواتین اوربچوں سمیت8 افرادزخمی
ایس پی کینٹ اختر نوازکے مطابق پتنگ بازوں، پتنگ سازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔