اداکارہ ثناء جاوید نےشعیب ملک کو “معجزہ” قرار دیدیا

Mar 22, 2024 | 13:43:PM
 پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے شوہر کرکٹر شعیب ملک کو ایک معجزہ قرار دے دیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے شوہر شعیب ملک کو ایک معجزہ قرار دے دیا ہے۔

ثناء جاوید نے  فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری پر ایک قول شیئر کیا ہے جس کا مفہوم تھا کہ ’کبھی کبھی معجزہ صرف اچھے دل والے لوگ بھی ہوتے ہیں۔‘

جس پر ثناء جاوید نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں شعیب ملک کو معجزہ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آغا علی کو عرفی جاوید کے لباس پر طنزیہ تبصرہ کرنا مہنگا پڑگیا 

واضح ہے کہ حال ہی میں کھیلی جانے والی لیگ، پی ایس ایل کے میچز کے دوران بھی ثناء جاوید اپنے شوہر شعیب ملک کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آئیں۔