مکہ مکرمہ: تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر افطار دستر خوان پر چڑھ گئی، ایک جاں بحق، 21 زخمی 

Mar 22, 2024 | 08:46:AM
 مکہ مکرمہ میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر مسجد زھرہ العمرہ کے باہر افطار دسترخوان پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہو گئے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خالد چیمہ) مکہ مکرمہ میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر مسجد زھرہ العمرہ کے باہر افطار دسترخوان پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہو گئے۔ 

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ مغرب کی اذان سے کچھ دیر قبل پیش آیا، مکہ مکرمہ کے ایک علاقے کی مسجد ’زھرہ العمرہ‘ کے باہر افطار دسترخوان پر روزہ دار بیٹھے تھے، تیز رفتار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دوسری گاڑی سے ٹکراتی ہوئی افطار دسترخوان پر چڑھ گئی۔ 

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال الاحمر کے امدادی یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے فوری طورپر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی، زخمی افراد کو مکہ مکرمہ کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کے بارے میں متعلقہ ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔